تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دنیا کے 10 بہترین ایئرپورٹس

لندن: سنگاپور کے چانگی ایئرپورٹ نے مسلسل آٹھویں سال دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔

دنیا کی سب سے اونچی ایئرپورٹ سلائیڈ، 24 گھنٹے مفت سنیما، چھت پر سوئمنگ پول اور خوبصورت بٹرفلائی پارک کی بدولت سنگاپور کے چانگی ایئرپورٹ نے مسلسل اٹھویں سال بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

Guide To Changi Singapore, The World's Best Airport Since 2013

فضائی پروازوں اور ایئرپورٹس پر نظر رکھنے والے برطانوی ادارے ‘اسکائی ٹریکس’ نے 2020 کے سالانہ ایوارڈ میں امسال بھی سروے کے بعد چانگی ایئرپورٹ کو سرفہرست قرار دیا ہے۔

Singapore Changi Airport to suspend operations at Terminal 2

سالانہ ایوارڈ کے لیے اسکائی ٹریکس نے عالمی سطح پر ایئرپورٹس کے حوالے سے فضائی مسافروں سے سروے کیے جس کے نتائج کا اعلان یکم اپریل کو ہونے والے سالانہ ایوارڈ تقریب میں کیا جانا تھا۔

تاہم کورونا وائرس کے باعث اس تقریب کو منسوخ کردیا گیا اور یوٹیوب پر ورچول تقریب کے ذریعے اسے براہ راست نشر کر کے سالانہ ایوارڈز کا اعلان کیا۔

How to get to and from the airport | Time Out Tokyo

سروے کے بعد دنیا کے 10 بہترین ایئرپورٹس قرار پانے والوں میں چانگی ہوائی اڈاہ ٹاپ پر ہے جب کہ ٹوکیو کا ہنیدا ایئرپورٹ دوسرے اور قطر کا حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ تیسرے نمبر پر رہا۔

اس درجہ بندی میں چوتھے نمبر پر جنوبی کوریا کا انچوئن ایئرپورٹ ہے، جرمنی کا میونخ ایئرپورٹ پانچویں، ہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ چھٹے، ٹوکیوں کا ناریتا ایئرپورٹ ساتویں، جاپان کا چوبو سنٹریر آٹھویں، ایمسٹرڈیم ایئرپورٹ نویں جاپان اوسکا کا کانسائی ایئرپورٹ دسویں نمبر پر ہے۔

Doha Hamad International Airport travel guide

یہ سروے دنیا بھر کے 100 سے زائد ممالک کے مسافروں کی رائے پر مشتمل ہے جس میں ستمبر2019 سے فروری 2020 تک کے دوران 550 ایئرپورٹس سے متعلق رائے لی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -