اشتہار

گاڑیوں سے سامان چوری : دو ملزمان شہریوں کے تشدد سے ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : عزیزآباد میں مشتعل شہریوں نے دو چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر دھلائی کردی، جس سے وہ دونوں ہلاک ہوگئے، ملزمان گاڑیوں سے سامان چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیزآباد بلاک8مور پارک کے قریب2چوروں کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو چوری کرتے ہوئے لوگوں نے پکڑا اور تشدد، فائرنگ سے ہلاک کیا، ہلاک مبینہ ملزمان کی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئیں۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق علاقہ مکینوں نے ملزم کے پکڑے جانے کی اطلاع مددگار 15 کو بھی دی مگر پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی مشتعل افراد نے ملزمان کو اس قدر تشدد کا نشانہ بنایا کہ وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

ایس ایچ او کامران حیدر کے مطابق ایک گاڑی کے شیشے بھی ٹوٹے ہیں جس میں سے ملزمان چوری کی کوشش کررہے تھے، دونوں ہلاک ملزمان سہراب گوٹھ مچھر کالونی کے رہائشی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا ایک ملزم افغان شہری اور دوسرا بلوچ معلوم ہوتا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

کرائم سین یونٹ اور رینجرزبھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس کے مطابق دونوں ملزمان گاڑی کا شیشہ توڑ کر پینل نکال کر فرار ہو رہے تھے، علاقہ مکینوں نے انہیں دیکھ کر شور مچانا شروع کر دیا۔

ملزمان فرار ہونے لگے تو اس دوران ایک شہری نے ان پر فائرنگ کردی، ملزمان جائے واردات سے کچھ دور جا کر گر گئے، ملزمان کے قبضے سے گاڑی کا مسروقہ پینل اور اوزار برآمد ہوئے ہیں۔

کار مالک کا وڈیو بیان سامنے آگیا

گاڑی سے پینل کی چوری میں ملوث ملزمان کی ہلاکت پر کار مالک کی وڈیو بیان بھی سامنے آگیا، جس میں اس کا کہنا ہے کہ میری گاڑی گلی میں پارک تھی، دونوں ملزمان پینل و دیگر سامان لے کر فرار ہوئے۔

میں سو رہاتھا، ملزمان گلی سے باہر نکلے تو فائرنگ کی آواز آئی، باہر جاکر معلوم ہوا کہ ملزمان گاڑی سے پینل نکال کر فرار ہوئے، گلی کے کونے پر گیا تو علاقہ مکین ملزمان کے پیچھے بھاگ رہے تھے۔

میں بھی اس مقام پر پہنچا تو دونوں ملزمان زخمی حالت میں سڑک پر پڑے تھے،فائرنگ کس نے کی مجھے بھی ابھی معلوم نہیں ہے، پولیس نے میری گاڑی اور پینل تحویل میں لے لئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں