جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

شعیب اختر کا نیوزی لینڈ پر طنز

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے نیوزی لینڈ پر طنز کرتے ہوئے پاکستانی شائقین کو ‏آج خاموش رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں اب سے کچھ دیر بعد ابوظہبی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ ‏میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔

سیکورٹی کو بہانہ بنا کر دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے بعد دونوں ٹیمیں آج پہلی بار آمنے سامنے ‏ہوں گی جو کہ گرین شرٹس کے لیے بلیک کیپس کو مزاح چکھانے کا بہترین موقع ہے۔

شعیب اختر نے شائقین سے درخواست کی ہے کہ وہ پاک کیوی میچ میں خاموش رہ کر نیوزی لینڈ ‏کو کسی بھی قسم کا میچ سے بھاگنے کا موقع نہ دیں۔

ٹوئٹر پر شعیب اختر نے لکھا کہ اسٹیڈیم میں بہت زیاہ شور کی وجہ سے کہیں نیوزی لینڈ ٹیم ‏سیکورٹی کو بہانہ بنا کر میدان سے چلی ہی نہ جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں