جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

حکمراں کرپشن کے خالق ہیں،ڈاکٹرطاہرالقادری

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،ملک میں جمہوریت نہیں بادشاہت قائم ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت قائم ہوتی تو اتنی سفاکی اور بربریت پھیلانے پر وزیراعلٰٰی پنجاب کو تختہ دار پر لٹکا دیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ لیکن ہمارے ملک میں جمہوریت نہیں بادشاہت قائم ہے اور باشاہوں کا احتساب نہیں ہوتا لیکن حکمراں سن لیں کہ ہم شہدائے ماڈل ٹاؤن کا قصاص لیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے جس کے لیے قصاص تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

- Advertisement -

طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ملک کے نظام پر مافیاز کا قبضہ ہے جس کے سردار حکمراں ہیں اورحکمراں ہی کرپشن کے خالق ہیں جب تک یہ حکمراں موجود ہیں انصاف کا حصول ناممکن ہے۔

تحریک انصاف کے دھرنے میں شمولیت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ہم سے دھرنے سے متعلق کوئی مشاورت نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی ہمیں دھرنے کے مقاصد کا علم ہے۔

انہوں نے صحافیوں کو مزید بتایا کہ شیخ رشید نے مجھ سے فون پربات ضرورکی تھی لیکن تحریک انصاف کے کسی نمائندے نے دھرنے کے حوالے سے ہم سے کوئی بات نہیں کی اس کے باوجود تحریک انصاف کو ہماری سیاسی حمایت حاصل رہے گی۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر سپریم کورٹ نے کہا تو کیا وزیراعظم تلاشی دے دیں گے تو کیا اس طرح چوری پکڑی جائے گی؟ اور کیا یہ سب کچھ اتنا آسان ہے؟

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتساب دھرنے اور پاکستان عوامی تحریک کی قصاص تحریک کے یکجا ہونے کا خدشہ ظاہرکیا جا رہا تھا جو کہ درست ثابت نہیں ہوا اور دونوں سیاسی کزنز میں دوریاں بڑھ گئیں جو کم ہوتی دکھائی نہیں دے رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں