اشتہار

’پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اچھی خبریں آئیں گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ کچھ ہفتوں میں ہمارے پاس پیٹرولیم مصنوعات کے کارگو آجائیں گے اور امید ہے عیدالاضحیٰ تک پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اچھی خبریں آئیں گی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ سیاست میں رواداری کو دوبارہ واپس آنا چاہیے سیاست میں اختلافات کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے۔

مصدق ملک نے کہا کہ ہمارے کچھ لوگوں کو خیال تھا کہ حکومت نہیں لینی چاہیے جب حکومت میں آئے تو نوازشریف چاہتے تھے فوری الیکشن میں جائیں غریب لوگوں پرمہنگائی کا بوجھ بڑھا جس پرہمیں مشکلات ہیں حکومت میں آئے تو معاشی حالات اندازے سےزیادہ خراب تھے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ نواز نے پی پی سے علیحدگی کے باوجود پارٹی پرتنقید نہیں کی، وزارت پارٹی کی امانت ہے جب کہا جائےگا چھوڑ دوں گا، ہمارے ملک میں 2کروڑ موٹرسائیکل اور 37لاکھ گاڑیاں ہیں کوشش کر رہے ہیں کہ غریب طبقے کو ریلیف دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں