23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

مہنگائی کر کے پیسہ بنانے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کر کے پیسہ بنانے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، ایسا سسٹم لے کر آئیں گے ہمیں کسی بھی چیز کی کمی کا پہلے سے علم ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں صحت انصاف کارڈ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 50 لاکھ صحت انشورنس کارڈ دینے پر ڈاکٹرصاحبہ کو مبارکباد دیتے ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا تھا پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے، میں نے کہا تھا کہ پاکستان کو مدینہ کی ریاست پر ملک بنائیں گے، فلاحی ریاست ایک دن میں نہیں بن جاتی،ہم اس راستے پر چل رہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ چینی اور آٹے کا بحران پیدا کرنے والے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، تحقیقات کا عمل جاری ہے جس کی گرفت سے کوئی نہیں بچ پائے گا، مہنگائی کر کے پیسہ بنانے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، ایسا سسٹم لے کر آئیں گے ہمیں کسی بھی چیز کی کمی کا پہلے سے علم ہوگا۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں کی نجکاری نہیں کر رہے بلکہ انہیں خود مختار بنا رہے ہیں اور مجوزہ اصلاحات کے ذریعے سرکاری انتظامی امور تشکیل پائیں گے جن کا معیار بھی پرائیوٹ اسپتالوں کی طرح ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ میڈیکل آلات کی درآمد پر ڈیوٹی ختم کر دی ہے تاکہ لوگ ملک میں اسپتال بنائیں اور معیاری اور سستا علاج فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں شعبہ صحت میں انقلابی تبدیلیاں لا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں