جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

یہ مچھلیاں صرف اڑتی ہی نہیں بلکہ ۔۔۔۔۔۔؟، حیران کن خصوصیات

اشتہار

حیرت انگیز

بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ سمندر میں ایک ایسی مچھلی بھی پائی جاتی ہیں جس کے پر ہیں اور وہ اڑتی بھی ہیں لیکن اس کی دیگر حیرت انگیز خصوصیات بھی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اڑنے والی اس مچھلی کو ایگزکوٹیڈائی کے نام سے جانا جاتا ہے اور ویسٹ انڈیز کے جزیرے بارباڈوس کو اس اڑنے والی’’ایگزکوٹیڈائی مچھلیوں کی سر زمین‘‘ بھی کہا جاتا ہے اور یہ جگہ اس منفرد مخلوق کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے۔

اڑنے والی مچھلیاں لاکھوں سال سے سمندر میں موجود ہیں جس میں سب سے قدیم معروف فوسل، پوٹانیچتھس زنگیئنسس، تقریباً 235-242 ملین سال پہلے کے درمیانی ٹرائیسک دور سے تعلق رکھتا ہے۔

- Advertisement -

 

مچھلیوں کی خاصیت پانی میں تیرنا ہے اور پانی سے باہر آنے پر یہ تڑپنے لگتی ہیں اور زیادہ دیر پانی سے دور رہنے پر مر جاتی ہیں لیکن پر والی یہ مچھلیاں فطرت کے مطابق پانی میں تیرتی تو ہیں ہی لیکن فضا میں اڑتی ہیں اور صرف اڑتی نہیں بلکہ اس کے ساتھ حیرت انگیز طور پر زمین پر چلنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں۔

یہ مچھلیاں سمندر کے دیگر حصوں میں بھی پائی جاتی ہیں بالخصوص گرم آبشاری علاقوں میں جب کہ انسانوں کا ان سے سامنا عام طور پر ایپیپلیجک زون میں ہوتا ہے، جو تقریباً 200 میٹر (656 فٹ) کی گہرائی کے ساتھ سمندر کی سب سے اوپری تہہ ہے۔

ان مچھلیوں کے پرندوں کی طرح پنکھ نما پر ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا شکار کرنا بہت ہی مشکل ہوتا ہے کیونکہ جب شکاری ان کے شکار کے لیے جال سمندر میں ڈالتے ہیں یا بڑی مچھلی ان کا شکار کرنا چاہتی ہے تو خطرہ بھانپتے ہی وہ فضا میں بلند ہو جاتی ہیں اور جب کوئی پرندہ انہیں فضا میں شکار کرنا چاہتا ہے تو وہ دوبارہ ڈبکی لگا کر پانی کی گہرائی میں چلی جاتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں