تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

چور بلیک بورڈ پر پولیس کیلیے عجیب و غریب پیغام لکھ گئے؟ تصویر وائرل

بالی ووڈ فلموں سے متاثر مداح اسی طرح ڈائیلاگ کی ادائیگی یا پھر اسٹنٹ دکھانے کی کوشش کرتے ہیں جس کی ویڈیوز وائرل ہوجاتی ہیں۔

لیکن بھارتی ریاست اڑیسا میں ایک اسکول میں چوری کا واقعہ پیش آیا جو ’دھوم‘ فلم سیریز سے متاثر ہوکر کیا گیا، چوروں نے ہائی اسکول میں کمپیوٹر اور دیگر الیکٹرانک سامان چرا لیا۔

واردات کے بعد چوروں نے بلیک بورڈ پر پولیس کے لیے ایک نوٹ چھوڑا جس میں لکھا تھا ’یہ میں ہوں دھوم 4، ہم واپس آگئے ہیں۔‘

بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتے کی صبح جب اسکول کھلا تو پیون نے مین گیٹ ٹوٹا ہوا پایا اور پرنسپل کو اطلاع دی اور جب وہ ہیڈ ماسٹر کے کمرے میں داخل ہوئے تو انہوں نے کمپیوٹر، پرنٹر، فوٹو کاپی مشین اور ساؤنڈ باکس غائب پایا۔

واردات کے بعد چوروں نے بلیک بورڈ پر پیغام لکھا ‘دھوم 4’، ‘ہم واپس آئیں گے‘ اور ‘جلد آرہے ہیں’۔ چوروں نے بلیک بورڈ پر یہ بھی لکھا کہ "اگر آپ پکڑ سکتے ہو تو ہمیں پکڑو۔‘‘

'Coming Soon': Thieves Steal Computers From Odisha School, Scribble 'It's Me Dhoom 4' On Blackboard

اس کے علاوہ پولیس اہلکاروں کو گمراہ کرنے کے لیے بلیک بورڈ پر کئی فون نمبرز بھی لکھے گئے تھے۔

بعدازاں بلیک بورڈ پر لکھے گئے فون نمبروں میں سے ایک ٹیچر کا نمبر نکلا، متعلقہ ٹیچر کا کہنا تھا کہ اسے اس بات کا کوئی علم نہیں کہ چوروں نے اس کا نمبر بلیک بورڈ پر کیوں لکھا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے چوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

Comments

- Advertisement -