اشتہار

حقیقی آزادی مارچ تیسرے روز عمران خان کی قیادت میں رواں دواں

اشتہار

حیرت انگیز

حقیقی آزادی مارچ تیسرے روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی قیادت میں مریدکے سے اپنی اگلی منزل کی جانب روانہ ہوگیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور سے اسلام آباد کیلیے شروع کیا جانے والا حقیقی آزادی مارچ آج مریدکے سے اپنی اگلی منزل گوجرانوالہ کے لیے روانہ ہوگیا، کنٹینر پر عمران خان کی قیادت کے ہمراہ شاہ محمود قریشی، عامر کیانی فیصل جاوید سمیت دیگر قیادت بھی موجود تھی۔

عمران خان مارچ کی قیادت سنبھالنے کے لیے زمان پارک سے مریدکے پہنچے تو کنٹینر پر کارکنوں نے پھول نچھاور کرکے ان کا استقبال کیا، روانگی سے قبل عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت بھی کی اور وہاں جمع شرکا سے ولولہ انگیز خطاب کیا۔

- Advertisement -

حقیقی آزادی مارچ آج مریدکے سے براستہ سادھوکی، کامونکی، موڑ ایمن آباد سے ہوتا ہوا گوجرانوالہ پہنچ کر رات وہیں قیام کرے گا اور پیر کے روز اپنے اگلے پڑاؤ کی جانب روانہ ہوگا۔

 عمران خان نے مارچ کے روانگی سے قبل شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کو ڈرنا ہوگا کیونکہ عوا کا سمندر اسلام آباد آ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تم لوگوں کو ڈرنا ہوگا عوام کا سمندر اسلام آباد آرہا ہے، عمران خان

انہوں نے کہا کہ میں الیکشن کے ساتھ قانون کی حکمرانی بھی چاہتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ عوام کے حقوق کی حفاظت کی جائے، ہمارے مارچ میں کوئی فساد نہیں ہوگا صرف جرائم  پیشہ لوگ ڈرے ہوئے ہیں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں