کراچی: کروناوائرس کے خلاف جنگ میں ملک بھر کے ڈاکٹرز اور طبی عملے کے لیے حفاظتی سامان کی تیسری کھیپ کی ترسیل شروع کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آج خیبرپختونخوا کے اسپتالوں کے لیے سامان روانہ کردیا گیا، بھیجے گئے سامان میں 1لاکھ50ہزار سرجیکل ماسک اور 4171این95 ماسک شامل ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ سامان میں 30 ہزار سے زائدحفاظتی سوٹ، 13ہزار700گلوز اور 400جوڑی آئی سی یو کے جوتے سمیت 21ہزار487سرجیکل کیپ اور 16ہزار322جوتوں کے کور بھی شامل ہیں۔
کورونا ایک قومی بحران ہے اس پرسیاست نہ کی جائے،وزیراعظم کی اپیل
کھیپ میں 4500بائیوہزرڈ سوٹ اور 500باڈی بیگز بھی سامان میں شامل ہیں، 1750حفاظتی عینک، 659فیس شیلڈ اور 100تھرمل گنز بھی ہیں، جبکہ سینیٹائزر کی ایک لیٹر والی 100بوتل اور 150ملی لیٹر والی2500بوتلیں بھی شامل ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اسپتالوں کو بھیجی گئی کھیپ میں 300 بوتل میتھنول اور 5000 ہینڈواش بھی ارسال کی گئی، دیگر صوبوں میں بھی حفاظتی سامان اگلے 24سے48گھنٹے میں روانہ کیا جائے گا۔