اشتہار

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کو آؤٹ کلاس کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکا: نیوزی لینڈ کا پلٹ کر وار، تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیش کو آؤٹ کلاس کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں باون رنز سے شکست دے دی، مسلسل دو شکستوں کے بعد کیوی ٹیم کا سیریز میں شاندار کم بیک کیا ہے۔

شیر بنگال اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک سو انتیس رنزکا ہدف دیا، بنگلہ دیش کے محمد سیف الدین نے دو جبکہ مہدی حسن ،مستفیض الرحمان اور محمد اللہ نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔

- Advertisement -

بنگلا دیش نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو بلے باز خاطر خواہ کار کردگی پیش نہ کرسکے، میزبان ٹیم صرف چھہتر رنز پرڈھیر ہوگئی، بنگلا دیش کے آٹھ کھلاڑی ڈبل فگر میں ہی نہ داخل ہوسکے، مشفیق الرحیم 20 رنز بنا کر ناٹ آو ٹ رہے، لٹن داس 15 اور محمد نعیم 13 رنز بنا کرآوٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل نے کیریئر کی عمدہ بولنگ کرتے ہوئے چار، میک کونچی نے تین جبکہ ریچن رویندرا ، اسکاٹ کگلن اور گرینڈہوم نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی پرمشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے، سیریز میں بنگلہ دیش کو دو ایک کی برتری حاصل ہے، چوتھا ٹی ٹوئنٹی آٹھ ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کینگروز کو شکست سے دوچار کرچکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں