تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

شادی کرنے پر جوڑے کو لاکھوں روپے دینے والا ملک

”شادی کریں آپ، خرچہ اٹھائے گی حکومت!“ جی ہاں، دنیا میں ایک ایسا ملک بھی ہے جہاں جوڑے کو شادی کرنے پر لاکھوں روپے دیے جائیں گے۔

ہم بات کر رہے ہیں مشہور ملک اٹلی کے علاقے لازیو کی جو آبادی کے لحاظ سے ملک کا تیسرا آباد ترین علاقہ ہے۔ لازیو کے حکام نے 2022 میں شادی کرنے والے جوڑوں کے تمام اخراجات اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ شادی کرنے پر جوڑے کو 2 ہزار یوروز یعنی 3 لاکھ پاکستانی روپے دیے جائیں گے۔ یہ رقم شادی کے لیے ہال، کھانے، کپڑے، فوٹو گرافر اور دیگر خرچوں کے لیے ادا کیے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شادی کرنے والے جوڑے کو رقم دینے کا مقصد شادی کے شعبے کو کورونا وائرس کے نقصان سے بچانا ہے اور اس متاثرہ سیکٹر کو دربارہ بحال کرنا ہے، یہ دلچسپ پیش کش یکم جنوری سے 31 دسمبر 2022 تک ہے جب کہ اس سے اطالوی شہریوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سیاح بھی مستفید ہو سکتے ہیں۔

حکام کے مطابق جوڑے کو اپنی درخواستیں اور رسیدیں فراہم کرنا ہوں گی جس پر انہیں شادی پر خرچ کی گئی رقم ادا کی جائے گی۔ اس اقدام کے لیے کُل 10 ملین یورو مختص کیے ہیں اور رقم کی واپسی کے لیے درخواستیں جنوری 2023 کے آخر تک یا فنڈ ختم ہونے تک دی جا سکتی ہیں۔

لازیو کے صدر نکولا زنگریٹی کا کہنا ہے کہ اس مہم کی ضرورت ایسے شعبے کی مدد کے لیے ہے جو معاشی بحران سے بری طرح متاثر ہوا ہے، ہم نے سیاحت کے شعبے پر بھی نظر رکھتے ہوئے اہم سرمایہ کاری کی ہے۔

کورونا وائرس کے دوران 9,000 جوڑوں نے شادی کی جب کہ 2019 میں یہ تعداد 15,000 سے زیادہ تھی۔

Comments

- Advertisement -