تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

خلیجی ملک میں تین کمسن بھائی سمندر میں ڈوب گئے

قاہرہ: کویت میں تین کمسن بھائی ساحل سمندر پر تیراکی کے دوران ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق کویتی حکام کا کہنا ہے کہ ساحل سمندر پر تیراکی کرنے والے تین کمسن بھائی ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئے۔

کویت فائر فورس (کے ایف ایف) کے مطابق تینوں بھائی جمعہ کو سلوا کے علاقے انجفا ساحل سمندر پر تفریح کی غرض سے گئے تھے۔

کے ایف ایف کا کہنا ہے کہ حکام نے ابتدائی طور پر متنبہ کیا تھا تاہم مرنے والے بچوں کی عمریں 7، 10 اور 12 سال کے درمیان ہیں۔

ریسکیو سروس نے بتایا کہ ایک ریسکیو ٹیم جائے وقوع پر گئی جہاں انہوں نے تینوں کو مردہ پایا اور ان کی لاشیں نکال لیں، جاں بحق ہونے والوں میں دو لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے واقعے کی مزید تفصیلات حاصل نہیں ہوسکیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں