تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

گجرات: یونیورسٹی کی3 طالبات پرتیزاب پھینک دیا گیا‘ ملزم گرفتار

گجرات : صوبہ پنجاب کے شہرگجرات میں یونیورسٹی جانے والی 3 طالبات پر موٹرسائیکل سوار ملزمان نے تیزاب پھینک دیا۔

تفصیلات کے مطابق گجرات کے علاقے ڈنگہ میں یونیورسٹی جانے کے لیے اسٹاپ پرکھڑی طالبات پر موٹرسائیکل سوار ملزمان نے تیزاب پھینکنے کے بعد فرار ہونے ہونے کی کوشش کی تو جائے وقوعہ پرموجود افراد نے ایک ملزم کو پکڑلیا جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی طالبات کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ایک طلبہ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، طالبات میں دو بہنیں اوران کی ایک دوست شامل ہے۔

پولیس حکام کے مطابق تیزاب پھینکنے والے تینوں افراد موٹرسائیکل پرسوار تھے جبکہ تیزاب گردی کی شکار ہونے والی طالبات کی شناخت سائرہ عمردراز، آسیہ عمر دراز اور ہما یونس کے نام سے ہوئی ہے، تینوں ایم ایس سی کی طالبات ہیں۔

پولیس نے واقعے میں ملزم ماموں عبدالقدیر کے دوست حسام کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے طالبات پرتیزاب پھینکنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

شہبازشریف نے طالبات پرتیزاب پھینکنے کے واقعے کی رپورٹ آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز سے طلب کرلی۔

آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز نے بھی تیزاب گردی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او گجرات سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

سیالکوٹ میں خاتون پرتیزاب پھینک دیا گیا

خیال رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ کے علاقے پاکپورہ میں شادی سے انکار پر رضوان نامی شخص نے خاتون پرتیزاب پھینک دیا جس سے خاتون کا نوے فیصد حصہ جھلس گیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -