تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پرینک (مزاحیہ) ویڈیو بنانا سوشل میڈیا اسٹارز کو مہنگا پڑگیا

ماسکو :‌ مزاحیہ ویڈیو بنانے کےلیے ٹیکسی چرانے کی اداکاری سوشل میڈیا اسٹارز کو مہنگی پڑگئی، عدالت نے تین روسی سوشل میڈیا اسٹارز کو جیل بھیج دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو میں تین سوشل میڈیا اسٹار نے پرینک (مزاحیہ) ویڈیو بنانے کےلیے ایک ٹیکسی بک کی اور پھر ڈرائیور کو زبردستی نیچے اتارا۔

ڈرائیو کے نیچے اترتے ہی ایک سوشل میڈیا اسٹار نے اسٹئرینگ سنبھالا اور گاڑی دوڑا دی لیکن چند ہی منٹوں بعد واپس آکر ڈرائیور کو اس کی ٹیکسی لوٹا دی لیکن تب تک ڈرائیور نے پولیس کو ٹیکسی چوری ہونے کی شکایت موبائل فون کے ذریعے درج کروا دی تھی۔

پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے تینوں سوشل میڈیا اسٹارز کو تین سال چھ ماہ قید کی سزا سنا دی۔

تینوں مجرمان میں سے ایک مجرم ایدین توسوپو کے انسٹاگرام پر 12 لاکھ فالوورز ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تینوں افراد نے اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں تاہم ایسا مذاق انہوں نے پہلی مرتبہ کیا تھا جو ان کے گلے پڑگیا۔

Comments

- Advertisement -