تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

بارسلونا، گھر میں خوفناک آتشزدگی، 3 پاکستانی جاں بحق، 4 زخمی

بارسلونا: اسپین کے شہر بارسلونا میں گھر میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 3 پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپین کے شمال مشرقی شہر بارسلونا کی عمارت کے زیر زمین حصے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 3 پاکستانی شہری جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

آتشزدگی کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں چاروں زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

جاں بحق ہونے والے تینوں پاکستانیوں کا تعلق گوجرانوالہ سے تھا جن میں 22 سالہ سرفراز، 24 سالہ مظہر اور 33 سالہ ابو سفیان شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی شناخت قمر سلیم، محمد قدیر اور امام بیگ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

Three Pakistanis dead in Barcelona fire incident

رپورٹ کے مطابق فائر بریگیڈ کے عملے نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا، ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق آگ صبح سویرے لگی جب گھر میں موجود افراد سو رہے تھے، آگ اتنی شدید تھی کے سوئے ہوئے افراد اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ بھی نہ سکے۔

پولیس کی جانب سے آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے، پاکستانی شہریوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کردیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -