ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، 5 جوان شہید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پانچ جوان شہید ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کیچ کے علاقے بلیدہ میں آپریشن کیا، آئی ای ڈی دھماکے سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میہں 5 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شہدا میں ٹیپو رزاق، سپاہی سنی شوکت، سپاہی شفیع اللہ، لانس نائیک طارق علی اور سپاہی طارق خان شامل ہیں، شہدا کا تعلق ساہیوال، کراچی، لسبیلہ، اورکزئی اور میانوالی سے تھا۔

اس سے قبل سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں  دو آپریشنز کیے جس کے دوران چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا تھا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں کمانڈر تبسم عرف قادر مان اور ساجد عرف سرکنڈی شامل ہیں۔

ادھر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 2 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گرد فورسز پر حملوں، دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، دہشت گرد بھتہ خوری، بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں