تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

تین ٹن منشیات کے ساتھ حکومت نے کیا کیا؟

ابوظبی : اماراتی پولیس نے انسداد منشیات مہم کے تحت دو برس کے دوران ضبط کی گئی تین ٹن منشیات کو ضائع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے حکام نے گزشتہ روز انسداد منشیات مہم کے تحت صرف دبئی میں پکڑی گئی 2929 کلو منشیات تلف کردی۔

اماراتی حکام نے منشیات تلف کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی۔

اماراتی میڈیا کے مطابق تلف کی گئی منشیات میں محلول، نشہ آور گولیاں اور دیگر قسم کی نشہ آور اشیاء شامل ہیں۔

ابوظبی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے ملک بھر میں باالخصوص دبئی میں منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کےلیے متعدد آپریشنز کیے ہیں۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے گزشتہ دو برس 215 چھاپہ مار کارروائیاں کی تھیں جس میں پولیس نے 3 ٹن منشیات ضبط کر کے متعدد افراد کو گرفتار کیا تھا۔

ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ ’ہم نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف مسلسل ایک طویل جنگ لڑی، ہمارے انسداد اسمگلنگ افسران منشیات اسمگلنگ کی سرگرمیوں کا سراغ لگانے کےلیے جدید ٹیکنالوجی اور منفرد طریقوں کا استعمال کرتے تھے‘۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے گزشتہ دو برس منشیات کی روک تھام کےلیے متعدد مہمات کا آغاز کیا تھا جس میں مہم ’میری زندگی کی کوئی قیمت نہیں‘ بھی شامل تھی۔

Comments

- Advertisement -