تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

جیسے کو تیسا : تیزاب پھینکنے والا ملزم خود جھلس گیا، مگر کیسے ؟

بیگو سرائے : تیزاب گردی کرنے والا ملزم خود ہی اپنا شکار بن گیا، پولیس نے سر پھرے عاشق کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

بھارتی ریاست بہار کے ضلع بیگو سرائے میں تیزاب سے حملہ کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک سر پھرے عاشق نے لڑکی کے والد پر تیزاب سے حملہ کیا لیکن وہ خود بھی اس سے محفوظ نہ رہ سکا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بیگو سرائے کا رہائشی لڑکا اپنے پڑوس میں رہنے والی ایک لڑکی کو کئی روز سے پریشان کررہا تھا، لڑکے نے کئی بار لڑکی کو پیار و محبت کے جھانسے دیئے لیکن لڑکی نے صاف انکار کردیا۔

سر پھرا عاشق فلمی کہانیوں سے متاثر ہوکر لڑکی کے گھر جا پہنچا اور گھر والوں سے بھی الجھنے لگا، معاملہ بگڑتا دیکھ کر لڑکی کے  والد نے لڑکے کی دکان پر  جاکر اس سے بازپرس کی۔

اس دوران ملزم اور لڑکی کے باپ کے درمیان بات تلخ کلامی تک جا پہنچی تو ملزم دکان میں رکھی تیزاب کی بوتل اٹھا کر لڑکی کے باپ پر ڈالنے کیلئے بھاگا۔

اسی افراتفری میں لڑکی کا باپ نیچے گرگیا اور اچانک بوتل کا ڈھکن کھلنے سے تیزاب لڑکے کے جسم پر ہی گرگیا جس سے وہ خود شدید زخمی ہوگیا، جائے وقوعہ پر مقامی لوگ بھی موجود تھے۔

اس واقعے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں، تینوں زخمیوں اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں پولیس نے لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا اغاز کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -