12.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’ٹائیگر 3‘ کی ریلیز سے قبل سلمان خان کی مداحوں سے گزارش

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان نے کل بروز اتوار سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی اپنی ایکشن سے بھرپور فلم ’ٹائیگر 3‘ سے قبل مداحوں سے گزارش کر دی۔

سلمان خان چاہتے ہیں کہ پہلے یا آخر شو میں شرکت کرنے والے مداح فلم سے بھرپور لطف اندوز ہوں جس کیلیے انہوں نے مداحوں سے ہی مدد طلب کر لی۔

سُپر اسٹار نے انسٹاگرام پر اپڈیٹ کی گئی اسٹوری میں لکھا کہ ہم نے ٹائیگر 3 کو بہت ہی شوق سے بنایا ہے اور چاہتے ہیں کہ آپ فلم دیکھتے وقت اس کی خود حفاظت کریں۔

- Advertisement -

دراصل سلمان خان نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ فلم دیکھتے وقت اس کے مناظر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں تاکہ آئندہ دیکھنے والوں کی دلچسپی برقرار رہے۔

انسٹاگرام اسٹوری میں بالی وڈ اسٹار نے لکھا کہ امید ہے ٹائیگر 3 دیوالی پر ہماری طرف سے دیا گیا سب سے بہترین تحفہ ثابت ہوگی۔

’ٹائیگر 3‘ کی ریلیز سے قبل سلمان خان کی مداحوں سے گزارش

منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی 12 نومبر ریلیز کیلیے تیار ہے جس میں کترینہ کیف اور عمران ہاشمی بھی جلوہ گر ہوں گے۔ فلم کی ایڈوانس بکنگ غیر معمولی ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ پہلے دن 40 کروڑ روپے کا بزنس کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں