تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

تصویر کھینچنے کی خواہش : چیتے کا خاتون پر حملہ

جمیکا: خون خوار جنگلی جانوروں کے قریب حفاظتی انتظامات کے بغیر جانا کسی بھی خطرے سے خالی نہیں ہوتا تاہم کچھ فوٹو گرافرز اتنے جنونی ہیں جو ایسے جانوروں کے قریب جاکر تصاویر بنانے کے خواہش مند ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو گرافی کی شوقین خاتون نے ساؤتھ افریقا کے چڑیا گھر میں موجود چیتے کے قریب جاکر تصویر بنانے کی کوشش کی تو وہ خاتون پر حملہ آور ہوا تاہم قریبی محافظ نے خاتون کو چینے کا شکار ہونے سے بچا لیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے حادثے کی فوٹیج نشر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون سیاح نے چڑیا گھر میں موجود چیتے کے قریب جانے کی کوشش کی تاکہ وہ تصاویر بنا سکے۔

ویڈیو دیکھنے کے لیے اسکرول نیچے کریں

خون خوار جانور کے قریب جاتے وقت خاتون کے ہاتھ میں کیمرہ اور موبائل فون اور اس دوران اُن کے ہمراہ محافظ بھی موجود تھا، خاتون نے موقع غنیمت جان کر چیتے کی تصاویر بنانے کی کوشش کی تو اُس نے حملہ کردیا۔

خاتون کے پنجرے میں داخل ہونے کے بعد چیتا آہستہ آہستہ اُن کے قریب آیا اور روایتی طریقے سے اُن پر حملہ آور ہوا تاہم محافظ کی موجودگی اُن کے لیے خوش قسمت ثابت ہوئی اور اُس نے چیتے کو فوری طور پر پیچھے ہٹایا۔

ویڈیو دیکھیں

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چیتے نے خاتون کی گردن کو پکڑنے کی کوشش کی تو محافظ نے ڈنڈے مار کر اُس کو پیچھے ہٹایا اور فوری طور پر خاتون کو پیچھے کر کے انہیں ترنوالہ ہونے سے بچالیا۔

Comments

- Advertisement -