20.8 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

اضافی آمدنی، ٹک ٹاک نے نیا فیچر متعارف کروادیا

اشتہار

حیرت انگیز

مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے صارفین کے لیے اضافی آمدنی سے متعلق نیا فیچر متعارف کروادیا ہے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے ’سیریز‘ نامی فیچر متعارف کروایا گیا اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنی وائرل ویڈیوز سے اضافی آمدنی حاصل کرسکیں گے۔

نئے فیچر سیریز کے لیے اہل قرار پانے والے صارفین اپنی ویڈیوز کو ایک البم میں رکھ کر ان تک رسائی پیسوں کے عوض فراہم کریں گے۔

- Advertisement -

ٹک ٹاک نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ بنیادی طور پر ایک سیریز البم 80 ویڈیوز پر مشتمل ہوگا جس میں ہر ویڈیو کا دورانیہ 20 منٹ تک کا ہوگا۔

یہ فیچر ابھی محدود صارفین کو دستیاب ہے مگر بہت جلد اسے بڑے پیمانے پر متعارف کرایا جائے گا۔

صارفین ہی طے کریں گے کہ ان کی کسی سیریز البم کو دیکھنے کی فیس کتنی ہوگی جو ایک سے 190 ڈالرز کے درمیان رکھی جائے گی۔

اس آمدنی میں سے صارفین کو ٹک ٹاک کوئی حصہ نہیں دینا ہوگا، البتہ سیریز کا حصہ بننے کے لیے انہیں فیس دینا ہوگی۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ ٹک ٹاک کی جانب سے کتنی فیس صارفین سے لی جائے گی۔

اسی طرح یہ بھی معلوم نہیں کہ کوئی صارف سیریز کے لیے کیسے اہل قرار پائے گا، البتہ کمپنی کے مطابق اس میں شمولیت کے لیے درخواستوں کا آپشن جلد متعارف کرایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں