تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

نامناسب ویڈیوز، پاکستان کے حتمی نوٹس پر ٹک ٹاک کا جواب

بیجنگ: آن لائن ویڈیو شیئرنگ موبائل ایپلیکیشن ٹک ٹاک نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری ہونے والے آخری نوٹس پر اپنا بیان جاری کردیا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے غیر مناسب مواد کی تشہری پر بگو نامی ایپلیکیشن کی سروسز پاکستان میں بند کرتے ہوئے ٹک ٹاک کو آخری نوٹس ارسال کیا تھا۔

اب ٹک ٹاک نے ٹک ٹاک نے پی ٹی اے کے نوٹس پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’قانون کی پاسداری کرنا کمپنی کی اولین ترجیح ہے تاکہ صارفین کو مثبت اور محفوظ ماحول فراہم کیا جائے۔

ٹک ٹاک کے مطابق ’کسی بھی غیر مناسب مواد کی بروقت شناخت اور نظر ثانی کے لیے متعدد ٹیکنالوجی سروسز اور جدید حکمت عملی کا نفاذ کیا گیا ہے جبکہ معاشرتی اقدار کی خلاف ورزی کرنے پرسیکڑوں کی تعداد میں ویڈیوز ہٹائی گئیں اور آئی ڈیز کو بلاک کیا گیا’۔

مزید پڑھیں: پی ٹی اے کی ٹک ٹاک کو آخری وارننگ، بیگو ایپ بلاک کردی

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں یوٹیوب کی ممکنہ بندش کے حوالے سے حکومتی مؤقف سامنے آگیا

کمپنی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’ٹک ٹاک صارفین کو کنٹرولز، تجزیاتی سہولیات اور رازداری کے اختیارات کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ وہ بہت طریقے سے پلیٹ فارم کو استعمال کرسکیں‘۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’98 فیصد سے زائد غیر مناسب ویڈیو کو بروقت شناخت اور شکایت کے بعد ٹک ٹاک سے ہٹادیا جاتا ہے، گزشتہ برس پاکستان سے 37 لاکھ 28 ہزار 162 ویڈیوز کی شکایات ملیں جنہیں نشر کرنے سے نہ صرف روکا گیا بلکہ انہیں فوری ڈیلیٹ کردیا گیا۔

ٹک ٹاک کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’انتظامیہ متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر عملی مذاکرات کا جلد آغاز کرے گی تاکہ کمپنی کی پالیسیوں سے آگاہ کیا جائے اور پاکستانی حکام کی شکایات کو سُن کر اُن پر ایکشن لیا جائے‘۔

Comments

- Advertisement -