منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

فیول ٹینک کے ڈھکن پر یہ خانہ کس لیے ہوتا ہے؟ صارفین حیران

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: گاڑی کے فیول ٹینک کا ڈھکن کھولیں تو اس پر ایک خانہ بنا ہوتا ہے جس کے بارے میں آپ کو شاید ہی معلوم ہو کہ یہ خانہ کس لیے ہوتا ہے؟

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جسٹن نامی ایک ٹک ٹاک صارف نے گزشتہ دنوں ایک ویڈیو میں اس خانے کا اصل مطلب بتاکر تہلکہ مچادیا۔

رپورٹ کے مطابق جسٹن نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ مجھے گاڑی چلاتے ہوئے 38 سال بیت چکے ہیں لیکن آج جاکر مجھے معلوم ہوا کہ فیول ٹینک کے ڈھکن پر موجود اس خانے اصل استعمال کیا ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے اپنی گاڑی کے فیول ٹینک کا ڈھکن کھولا اور اسے اس خانے میں رکھ دیا۔

جسٹن کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اب تک اسے تین لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

بیشتر صارفین نے ویڈیو پر کمنٹس دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ بھی آج تک اس خانے کے متعلق نہیں جانتے تھے کہ یہ فیول ٹینک کا ڈھکن رکھنے کے لیے ہوتا ہے۔

@milltj01

How did I not know this?

♬ original sound – Justin

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں