اشتہار

طالب علم اسکول میں پستول لے آیا، اسکول میں کھلبلی مچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سرکاری اسکول کا طالب علم پستول لے آیا۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہی ہیش آیا جہاں اسکول انتظامیہ کو اطلاع ملی کہ طالب علم اپنے بیگ میں پستول لایا ہوا ہے۔

اسکول انتظامیہ نے اطلاع ملتے ہی فوری طور پر طالب علم کا بیگ چیک کیا تو اس کے بستے سے ایک عدد پستول برآمد ہوا۔

- Advertisement -

طالب علم کے بیگ سے پستول برآمد ہونے پر فوری طور پر متعلقہ پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی گئی، اسکول پہنچنے پر انتظامیہ نے دوطلبہ کو اسلحہ سمیت پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کو دئیے گئے ابتدائی بیان میں گرفتار طلبہ نے بتایا کہ وہ اپنے ساتھی طالب علم کو قتل کرنا چاہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: کوچنگ سینٹر میں طالب علم کی فائرنگ، ساتھی جاں بحق

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ شہرقائد میں افسوسناک واقعہ رونما ہوا تھا، جہاں معمولی جھگڑے پر طالب علم نے فائرنگ کرتے ہوئے اپنے ساتھی کو جاں بحق کردیا تھا۔

پولیس کے مطابق کوچنگ سینٹر کے اندر فائرنگ کرنے والے طالب علم کی شناخت لقمان کے نام سے ہوئی ہے جسے بعد ازاں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں