ملک میں سونے کی قیمت کم ہوگئی جبکہ ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں 400 روپے کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے ہوگئی۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10گرام سونے کی قدر 343 روپے کم ہوکر 113169 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونےکا بھاؤ 19 ڈالرکم ہوکر1897ڈالرفی اونس ہے۔
ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ
پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں آج اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
انٹربینک میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہوا ہے، انٹربینک میں کاروبار کےاختتام پرڈالر185.69 روپے ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 187 روپے پربرقرار ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/O8X8nBVBoG pic.twitter.com/ohETCu7hfT
— SBP (@StateBank_Pak) April 30, 2022