تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سونے کی قیمت تیزی سے کم ہونے لگیں، روپیہ بھی تگڑا

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا اثر ملکی صرافہ مارکیٹ پر بھی ہوا جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید کم ہوگئیں۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 37 ہزار 400 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 17 ہزار 798 روپے رہی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 27 ڈالر کمی کے بعد 1829 ڈالر فی اونس رہی۔

انٹر بینک میں ڈالرسستا

انٹر بینک میں ڈالر 59 پیسے سستا ہوگا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 197 روپے 87 پیسے پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ ڈالر بلند سطح پر پہنچنے کے بعد سے اب تک 4 روپے 14 پیسے سستا ہو گیا ہے 26 مئی کو ڈالر 202 روپے ایک پیسے کی بلند سطح پر پہنچا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 30 پیسے سستا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 198 روپے پر فروخت ہوا، یاد رہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 203 روپے کی بلند سطح سے اب تک پانچ روپے سستا ہوچکا ہے۔

Comments

- Advertisement -