جمعہ, ستمبر 20, 2024
اشتہار

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں3500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 3001 روپے اضافے سے 2 لاکھ 33 ہزار 196 روپے کا ہوگیا ہے۔

- Advertisement -

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 35 ڈالر کے اضافے سے 2612 ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت (arynews.tv)

واضح رہے سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

سونے کو صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدتے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں