تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

آج شہباز شریف اندر گئے ہیں، کل ہم سب نے اندر جانا ہے، آصف زرداری

اسلام آباد : سابق صدر آصف زرداری نے شہباز شریف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب کا معیار سب کے سامنے ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام باہر نکلی تو موجود حکومت کو گھر جانا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام نکلی تو عمران خان کو کسی کی سپورٹ کام نہیں آئے گی۔

شریک چیئرمین پی پی پی نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب کا معیار سب کے سامنے ہے، آج شہباز شریف اندر گئے ہیں، کل ہم سب نے اندر جانا ہے۔

سابق صدر زرداری نے کہا کہ ایک دن یہ سب ہونا تو ہے، ملک میں معیشت کی صورتحال سب کے سامنے ہے اور بین الاقوامی سطح تک کیا پیغام جارہا ہے وہ بھی سب کے سامنے ہے۔

واضح رہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ کیس کی سماعت کے دوران لاہور ہائی کورٹ نے صدر مسلم لیگ نواز شہباز شریف کی عبوری ضمانت مسترد کردی تھی جس کے بعد نیب نے انہیں گرفتار کرلیا۔

Comments

- Advertisement -