ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

سونے کی قیمت آج کیا رہی؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

صرافہ مارکیٹ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونےکی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ملک میں آج سونے کی فی تولہ قمیت 1400 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 45 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔

دس گرام سونے کے بھاؤ میں 1200 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قمیت ایک لاکھ 24 ہزار 828 روپے ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر کم ہوکر 1728 ڈالر فی اونس رہا۔

خیال رہے کہ ہفتہ کے روز بھی سونےکی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد سونےکی قیمت ایک لاکھ 47 ہزار روپے پر رہی، جبکہ اسی طرح دس گرام سونےکا بھاؤ ایک لاکھ 26 ہزار 28 روپے رہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں