تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سماجی فاصلہ: خلاف ورزی پر بیت الخلا صاف کرنے کی سزا ہو گی

جکارتہ : انڈونیشیا میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے سے متعلق احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بیت الخلا صاف کرنا ہو گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے متاثرہ ممالک میں سماجی فاصلہ رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں اور اس سے متعلق احکامات پر عمل درآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اکثر ممالک میں شہری سماجی فاصلے کے احکامات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے، جس پر انڈونیشیا میں‌ حکام نے خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دینے کا اعلان کیا ہے۔

انڈونیشی حکام کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص سماجی فاصلے کے احکامات کی خلاف ورزی کرے گا تو اسے سزا کے طور پر بیت الخلا صاف کرنا ہو گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اصلاح اور بہتری کی غرض سے دی جانے والی سزاؤں میں سے ایک ہے اور اس کا مقصد کرونا کو پھیلنے سے روکنا ہے، اسی طرح انڈونیشیا میں ماسک نہ لگانے والوں کو ڈھائی ہزار انڈونیشین روپیّا (17 ڈالر) جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا میں کرونا وائرس سے اموات 1028 جب کہ 15 ہزار 438 افراد متاثر ہیں۔

Comments

- Advertisement -