تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کے خواہشمند غیر ملکی تماشائیوں کو بڑا صدمہ

ٹوکیو: کرونا وائرس کے باعث تاخیر کا شکار ہونے والے ٹوکیو اولمپکس میں غیر ملکی تماشائیوں کی شرکت سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی منتظمین، جاپانی حکام، اولمپکس اور پیرالمپکس حکام کے درمیان ورچوئل میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس غیر ملکی تماشائیوں کے بغیر منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ورچوئل اجلاس کے بعد ٹوکیو اولمپکس کی آرگنائزنگ کمیٹی کی سربراہ سیکو ہاشی موتو نے بتایا کہ ٹوکیو اولمپکس کے لیے غیر ملکی تماشائیوں کی شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ آسان نہیں تھا۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی اور انٹرنیشنل پیرالمپک کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اولمپکس میں حصہ لینے والے ہر شخص اور جاپانی عوام کی سلامتی کے لیے کیے گئے اس فیصلے کا مکمل احترام اور حمایت کرتے ہیں۔

اس فیصلے کے بعد ٹوکیو اولمپکس تاریخ کا پہلا میگا ایونٹ ہوگا جس میں غیر ملکی تماشائیوں کی آمد پر پابندی لگائی گئی ہے، جاپان سمیت دنیا بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے منتظمین کی جانب سے ایونٹ کو بھرپور انداز میں منعقد کرنے کی کوششوں کو دھچکا لگا ہے۔

واضح رہے کہ جاپان میں ایک حالیہ پول کے مطابق 75 فیصد جاپانی ٹوکیو اولمپکس میں غیر ملکی شائقین کی شرکت کے مخالف رہے، پول میں صرف 18 فیصد افراد نے غیر ملکی شائقین کو یہ مقابلے دیکھنے کی اجازت دینے کی حمایت کی تھی۔

 

یاد رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے مارچ 2020 میں ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس کو موخر کر دیا گیا تھا، یہ گیمز 24 جولائی سے 9 اگست 2020 تک منعقد ہونا تھیں تاہم اب یہ نئے شیڈول کے مطابق 23 جولائی سے 8 اگست 2021 تک منعقد ہونے ہیں۔

Comments

- Advertisement -