منگل, جون 16, 2026
اشتہار

ٹول پلازہ فائرنگ : پولیس کو ملزم کا سراغ مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : لکی ٹول پلازہ کے ملازم پر فائرنگ کے واقعہ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ملزم اہل خانہ سمیت گھر سے فرار ہوکر بلوچستان جا پہنچا۔ 

تفصیلات کے مطابق موچکو تھانے کی حدود حب ریور روڈ لکی ٹول پلازہ کے ملازم کو گولیاں مار کر زخمی کرنے والا ملزم گھر سے اہل خانہ سمیت فرار ہوگیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم اپنی فیملی کو لے کر بلوچستان فرار ہوا ہے، اے آر وائی نیوز ملزم کی مکمل تفصیلات سامنے لے آیا۔

فائرنگ کرنے والا ملزم حاجی حمید ماندرہ بہادرآباد کارہائشی اور مچھلی کا کاروبار کرتا ہے، ملزم بہادرآباد میں فلیٹ کو تالا لگا کر فیملی سمیت فرار ہوا۔

واردات میں استعمال ہونے والی کار اس وقت وندر بلوچستان میں ہے، ملزم حاجی حمید کی آخری موبائل لوکیشن بھی بلوچستان کی ہے، ملزم کے خلاف موچکو تھانے میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا جاچکا ہے۔

مزید پڑھیں : پولیس ٹیم کے کار مالک تک پہنچنے پر نیا انکشاف

قریبی جاننے والوں کے مطابق ملزم انتہائی غصیلا اور انتہائی بدزبان ہے، ملزم فشریز میں بھی اکثر معمولی تنازعات پر پستول نکال لیتا تھا۔

ملزم کاروبار کرنے والوں کو بھی اکثر دھمکاتا رہتا ہے، کیماڑی پولیس نے ملزم کو بلوچستان پولیس کی مدد سے پکڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں