23.3 C
Dublin
جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

لکی ٹول پلازہ واقعہ، پولیس ٹیم کے کار مالک تک پہنچنے پر نیا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں لکی ٹول پلازہ پر پیش آنے والے واقعے میں پولیس ٹیم کار مالک تک تو پہنچ گئی تاہم یہ انکشاف ہوا کہ کار نان ٹرانسفر نکلی۔

تفصیلات کے مطابق لکی ٹول پلازہ کے ملازم پر فائرنگ کے معاملے میں ایس ایس پی کیماڑی کی ٹیم کار کے مالک تک پہنچ گئی ہے، تاہم ہر مرتبہ کی طرح اس مرتبہ بھی کار نان ٹرانسفر نکلی۔

- Advertisement -

ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ کے مطابق کار جس کے نام پر ہے اس تک پہنچ چکے ہیں، تاہم یہ معلوم ہوا ہے کہ فوٹیج میں نظر آنے والی کار 3 بار فروخت ہو چکی ہے، ارسلان بلوچ نے 8 ماہ قبل خالد بن ولید روڈ کے شوروم پر گاڑی بیچی تھی۔

ٹول پلازہ ملازم کو گولیاں مارنے کی فوٹیج یہاں دیکھیں

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ارسلان بلوچ کی نشان دہی پر شوروم بھی پہنچ گئے ہیں، تاہم دستاویزات سامنے آنے پر موجودہ کار مالک کا پتا چل سکے گا۔

انھوں نے کہا کہ غریب شخص کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، ملزم بچ نہیں سکے گا، جلد ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کریں گے۔ یاد رہے کہ ہفتے کو غلط سمت سے جانے سے روکنے پر بااثر شخص نے ٹول پلازہ ملازم کو بے دریغ گولیاں مار دی تھیں اور موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں