پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

طوبیٰ انور نے خواتین سے متعلق پیغام شیئر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے معروف میزبان عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور نے خواتین سے متعلق پوسٹ شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بھارتی ریاست کرناٹک کے کالج میں حجاب کے حق کے لیے انتہاپسندوں کے سامنے کھڑی ہونے والی طالبہ مسکان خان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور نے مسکان خان کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ عورت جس ہمت کی صلاحیت رکھتی ہے اسے کبھی کم نہ سمجھیں۔

واضح رہے حال ہی میں ادکارہ طوبیٰ انور نے عامر لیاقت حسین سے خلع لینے کا فیصلہ کیا تھا اور ان کے سابق عامر لیاقت نے دانیہ نامی 18 سالہ لڑکی سے تیسری شادی کرلی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں