منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

غزہ جنگ بندی مذاکرات میں اعلیٰ امریکی مشیر بھی شامل

اشتہار

حیرت انگیز

مشرق وسطیٰ کے اعلیٰ امریکی مشیر غزہ جنگ بندی مذاکرات میں شامل ہو گئے۔

الجزیرہ کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا تازہ ترین دور اس وقت دوحہ، قطر میں ہو رہا ہے۔

دونوں فریقین ثالثوں سے ملاقات کر رہے ہیں جن میں سے ایک امریکا ہے۔

- Advertisement -

مذاکرات میں غزہ کی پٹی میں جنگ کے خاتمے اور اسرائیل کی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کی واپسی اور یرغمال  اسرائیلی اسیران کے تبادلے کے امکان پر بات ہو رہی ہے۔

امریکی آؤٹ لیٹ Axios کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ میں مشرق وسطیٰ سے متعلق اعلیٰ مشیر بریٹ میک گرک دوحہ میں ہونے والے ان مذاکرات میں شامل ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں