اشتہار

گوجرانوالہ میں زمیندار نے اپنی عدالت لگا لی، رکشہ ڈرائیور پر بہیمانہ تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کے علاقے دھو نکل میں زمیندار نے اپنی ہی عدالت لگا کر رکشہ ڈرائیور پر بدترین تشدد کر ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق زمیندار نے چوری کا الزام لگا کر رکشہ ڈرائیور کو اپنے ڈیرے میں زنجیروں میں جکڑ لیا اور اس کے سر و منچھوں کے بال کاٹ دیے گئے۔

متاثرہ نوجوان کے بھائی نے اس بارے میں پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد ڈیرے پر چھاپہ مار کر نوجوان کو بازیاب کروا لیا گیا۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق ملزم ندیم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا، بازیاب نوجوان پر 2 لاکھ روپے چوری کا الزام لگایا گیا جس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

کچھ روز قبل مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی ایک نجی اسپتال میں ڈاکٹر نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر مزدور پر بہیمانہ تشدد کیا تھا۔ اسپتال میں چوری کے الزام پر ڈاکٹر اور اس کے ساتھیوں نے اپنی عدالت لگا کر نوجوان کو اسٹریچر سے باندھ کر لوہے کے راڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ تشدد کے ساتھ وہ نوجوان کی ویڈیوز بھی بناتے رہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر پولیس حرکت میں آئی اور ملوث ڈاکٹر اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ تو درج کیا۔ ایف آئی آر میں مرکزی ملزم کا نام شامل نہیں کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں