پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

دورہ آسٹریلیا: چار روزہ میچ کا دوسرا دن، پی ایم الیون کے 2 وکٹوں پر 149 رنز

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے دورہ آسٹریلیا میں چار روزہ ٹور میچ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک پی ایم الیون نے دو وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنا لیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کے دورہ آسٹریلیا کے کینبرا میں کھیلے جا رہے واحد چار روزہ پریکٹس میچ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون نے 60 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنالیے، پاکستان کو 242 رنز کی برتری حاصل ہے۔

پی ایم الیون کے اوپنر مارکس ہیرس اور کیمرون بینکرافٹ نے ٹیم کو 96 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم ہیرس نصف سنچری مکمل کرنے سے محروم رہے اور 49 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ بینکرافٹ 53 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔ میٹ رینشو اور کیمروں گرین بالترتیب 18، 19 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل آج دوسرے روز پاکستان نے اپنی نا مکمل اننگ 6 وکٹ پر 324 رنز سے شروع کی اور 9 وکٹوں پر 391 رنز پر ڈکلیئر کر دی۔ آج کی خاص بات قومی کپتان شان مسعود کی نا قابل شکست ڈبل سنچری تھی انہوں نے 201 رنز کی کپتان اننگ کھیلی جو ان کے فرسٹ کلاس کیریئر کی تیسری ڈبل سنچری ہے۔

دورہ آسٹریلیا، ٹور میچ میں قومی کپتان کی نا قابل شکست ڈبل سنچری

پہلی اننگ میں پاکستان کی جانب سے سرفراز احمد 41، بابر اعظم 40 اور عبداللہ شفیق 38 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے جب کہ آسٹریلیا پی ایم الیون کے جورڈن بکھنگم نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں