14.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

دورہ آسٹریلیا، ٹور میچ میں قومی کپتان کی نا قابل شکست ڈبل سنچری، پہلی اننگ 391 رنز 9 آؤٹ پر ڈکلیئر

اشتہار

حیرت انگیز

دورہ آسٹریلیا میں پی ایم الیون کے خلاف چار روزہ ٹور میچ کے دوسرے روز پاکستان نے 391 رنز 9 وکٹوں پر اننگ ڈکلیئر کر دی کپتان شان مسعود نے نا قابل شکست ڈبل سنچری اسکور کی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آسٹریلیا کے شہر کینبرا میں پرائم منسٹر الیون کے خلاف واحد چار روزہ پریکٹس میچ میں پاکستان نے دوسرے روز 6 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز کے ساتھ اپنی نا مکمل اننگ کا دوبارہ آغاز کیا اور پہلے سیشن میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 391 رنز بنانے کے بعد اننگ ڈکلیئر کر دی۔

کپتان شان مسعود نے اپنی سنچری کو ڈبل سنچری میں تبدیل کیا یہ فرسٹ کلاس کیریئر کی تیسری ڈبل سنچری ہے۔ سنگ میل پر پہنچتے ہی کپتان نے اننگ ڈکلیئر کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے 201 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ پاکستان کی جانب سے سرفراز احمد 41، بابر اعظم 40 اور عبداللہ شفیق 38 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

- Advertisement -

 

آج پہلے سیشن میں آوٹ ہونے والے قومی بلے بازوں میں عامر جمال نے 6، میر حمزہ نے 8 اور خرم شہزاد نے 6 رنز اسکور کیے۔ جورڈن بکھنگم نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلوی پی ایم الیون نے پہلی اننگ میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 69 رنز بنا لیے ہیں۔ کیمرون بینکروفٹ 35 اور مارکوس ہیرس 33 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور پی ایم الیون کے درمیان چار روزہ ٹور میچ دیکھنے کے لیے پہلے روز آسٹریلوی  وزیراعظم انتھونی البانیز پہلے روز اسٹیڈیم پہنچے تھے۔ انہوں نے میچ کے آغاز سے قبل کھلاڑیوں سے ملاقات کی تھی اور ان کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں