پشاور: خیبرپختونخواہ کے وزیربرائے سیاحت عاطف خان کی ہدایت پر صوبے کے خوبصورت اور دل کش مناظر سے بھرپور ویڈیو جاری کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے خیبر پختونخوا کے دلکش مقامات پر مبنی ویڈیو جاری کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ویڈیو سینئر صوبائی وزیر عاطف خان کی ہدایت پر تیار کی گئی۔
سیاحت کے فروغ کے لئے عاطف خان کی ہدایت پر صوبہ بھر کے خوبصورت مقامات کی منظر کشی کی گئی جبکہ مستقبل میں اس طرز کی ویڈیوز سامنے لائی جائیں گی۔
تحریک انصاف کے مطابق ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے دنیا بھر میں پھیلایا جائے گا تاکہ غیر ملکی سیاح پاکستان کے سیاحتی مقامات کا دورہ کریں۔
خیبر پختونخوا کے دلکش مقامات پر مبنی ویڈیو جاری۔
سیاحت کے فروغ کے لئے عاطف خان کی ہدایت پر صوبہ بھر کے خوبصورت مقامات کی منظر کشی کی گئی ہے۔
مذکورہ ویڈیو اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے
ان ویڈیوز کو سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا بھر میں پھیلایا جائے گا۔ @AtifKhanpti #KPTourism pic.twitter.com/6xD8WgU6ai
— PTI (@PTIofficial) February 7, 2019
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سیاحت کے فروغ کے لیے سرگرم ہے اور اس سلسلے میں متعدد بڑے اقدامات کیے جاچکے ہیں۔
مزید پڑھیں: سیاحت کا فروغ، حکومت نے نئی اور آسان ویزا پالیسی کا اعلان کردیا
حکومت کی جانب سے سیاحوں کے لیے نئی ویزا پالیسی کا اعلان بھی کیا گیا جس کے تحت 50 ممالک کے سیاحوں کو آن ارائیول اور 175 کو ای ویزا سہولت فراہم کی جائے گی۔
ایک روز قبل 6 فروری کو وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخواہ کے ہزارہ ڈویژن سے منتخب ہونے والے اراکین سے خصوصی ملاقات کی تھی جس میں وزیر توانائی عمر ایوب، پرنس لواز الائے، صالح محمد، علی خان جدون، عظمیٰ ریاض، نعیم الحق، ندیم افضل گوندل، ملک عامر ڈوگر اور ارشد داد بھی موجود تھے۔
اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 سالوں کے دوران سیاحت بڑھنے کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں غربت کا تناسب کم ہوا اس ضمن میں حکومت سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کا شمار اُن ممالک میں ہوتا ہے جو قدرتی وسائل اورحُسن سے مالا مال ہے یہی وجہ ہے کہ یہاں کے تمام ہی علاقے اپنی علیحدہ جغرافیائی خصوصیت اور منفرد حسن رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی سیاح کا پاکستان کے تاریخی مقامات کی اہمیت اجاگر کرنے کا منفرد انداز
پاکستان کے شمالی علاقوں اور بالخصوص خیبرپختونخواہ کے علاقے سوات کو یورپی ملک سوئٹزر لینڈ کے ہم پلہ قرار دیا جاتا ہے، یہاں کے قدرتی حسن کو دیکھنے کے لیے سیاح دور دراز علاقوں سے آتے ہیں۔
پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کی کامیابی کے بعد غیر ملکی سیاحوں کی ایک بار پھر آمد کا سلسلہ جاری ہوگیا۔