تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ

ریاض: ٹورسٹ ویزا رکھنے والے مسافروں کو سعودی عرب آنے کی اجازت مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ٹورسٹ ویزا رکھنے والے مسافروں کو مملکت آنے کی اجازت دے دی۔

سعوی ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یکم اگست سے ٹورسٹ ویزا رکھنے والے مملکت آ سکتے ہیں، تاہم صرف سعودی حکومت کی منظور شدہ ویکسینز کے ذریعے ویکسینیٹڈ مسافروں کو مملکت میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

سعودی عرب میں داخلے کی اجازت کن افراد کو دی جائے گی؟

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئر لائنز کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کر دی ہیں۔

سعوی ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کرونا سے متعلق احکامات پر عمل درآمد کرنا ہوگا، اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر مسافروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے یکم اگست کو کرونا وائرس وبا کے باعث بند کی گئی سرحدوں کو 17 ماہ بعد غیر ملکی سیاحوں کے لیے کھولا ہے۔

Comments

- Advertisement -