جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

ٹویوٹا نے پھر سب کو پیچھے چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹویوٹا نے دنیا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کار ساز کمپنی کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔

ٹویوٹا موٹر نے 2023 میں 11.2 ملین کی ریکارڈ سالانہ فروخت پوسٹ کرنے کے بعد مسلسل چوتھے سال دنیا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی آٹومیکر کے طور پر اپنا اعزاز برقرار رکھا۔

حالانکہ اس کے چیئرمین نے تین گروپ کمپنیوں کے اسکینڈلز کے لیے معذرت کی ہے۔

جاپانی کار ساز کمپنی نے گزشتہ سال عالمی گروپ سیلز میں 7.2 فیصد اضافے کے ساتھ آٹومیکر میں خود کو سرفہرست رکھا ہے جس میں چھوٹی کار بنانے والی کمپنی ڈائی ہاٹسو اور ٹرک یونٹ ہینو موٹرز شامل ہیں۔

ٹویوٹا کے چیئرمین اکیو ٹویوڈا نے ٹویوٹا کے لیے وژن کا اعلان کرنے کے لیے ایک تقریب میں صحافیوں کو بتایا کہ "میں ہینو موٹرز، ڈائی ہاٹسو اور ٹویوٹا انڈسٹریز میں یکے بعد دیگرے بے ضابطگیوں کی وجہ سے ہونے والی زحمت اور تشویش کے لیے اپنے صارفین اور اسٹیک ہولڈرز سے انتہائی معذرت خواہ ہوں۔

یہ گروپ ان کے پردادا نے قائم کیا تھا جس میں اب 17 کمپنیاں شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں