اشتہار

ٹریکٹر بنانے والی بڑی کمپنی کا پاکستان میں آپریشن بند کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے بگڑتے معاشی حالات کے پیشِ نظر سب سے بڑی ٹریکٹر بنانے والی کمپنی نے ملک میں آپریشن بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹریکٹر بنانے والی ’ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ‘ نے آپریشن بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ملک میں ٹریکٹرز کی خریداری میں کمی اور مالی بحران کے باعث آپریشن بند کر رہے ہیں۔

ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر اطلاع دے دی کہ غیر معینہ مدت تک کمپنی بند رہے گی۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ اس سے قبل ٹویوٹا برانڈ آٹو موبائلز بنانے والی انڈس موٹر کمپنی نے اپنا پلانٹ 10 روز کے لیے مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ: ایک اور کمپنی کا پاکستان میں پروڈکشن پلانٹ بند کرنے کا اعلان

ترجمان نے سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو لکھے گئے خط میں بتایا تھا کہ تمام تر حالات کی روشنی میں کمپنی نے پروڈکشن پلانٹ کے حوالے سے یہ فیصلہ 20 دسمبر سے 30 دسمبر تک کے لیے کیا ہے جس کی بڑی وجہ درآمدات کی منظوری سے متعلق تاخیر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں