اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پاک چین راہداری منصوبہ کے تحت باقاعدہ تجارت کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

  ایبٹ آباد : پاک چین راہداری منصوبہ کے تحت باقاعدہ تجارت کا آغاز ہو گیا ہے، چین سے لایا گیا تجارتی سامان ایبٹ آباد سے سخت ترین سیکورٹی میں گوادر کیلئے روانہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج اور پولیس کی سخت ترین سیکورٹی میں چین سے لایا گیا سامان ایبٹ آباد سے سینکڑوں ٹرکوں اور کنٹینرز کے زریعے گوادر روانہ کردیا گیا، تجارتی سامان گزشتہ رات گلگت سے ایبٹ آباد پہنچایا گیا تھا۔

یاد دو روز قبل پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت پہلا تجارتی قافلہ چین سے پاکستان پہنچا، ہنزہ کے گاؤں کے سوست میں مختلف سامان سے لدے ہوئے لگ بھگ سو کنٹینرز پہنچے تھے۔

افتتاحی تقریب کا انقعاد سوست پورٹ پر ہوا تھا، سوست کراکرم ہائی وے میں پاکستان کا آخری قصبہ ہے، کسٹم کلیئرنس کے بعد پینتالیس کنٹینرز کو گوادر پورٹ کیلئے روانہ کر دیا گیا جبکہ بقیہ کنٹینرز کو بھی روانہ کردیا گیا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمٰن کا کہنا تھا کہ یہ چینی اور پاکستانی عوام کے لیے انتہائی اہم دن ہے کہ سی پیک کے تحت تجارتی سرگرمیوں کا باضابطہ طور پر آغاز ہوگیا ہے۔


مزید پڑھیں : پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے پر پیشرفت کا آغاز


خیال رہے کہ رواں سال اگست میں گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین دوستین جمالدینی کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے پر پیشرفت کا آغاز ہوگیا ہے، اگلے چند ماہ کے دوران گوادر میں تین بڑے منصوبوں پر کام شروع ہوجائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں