اشتہار

مشیر تجارت رزاق داؤد نے قوم کو خوشخبری سنا دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : جی ایس پی پلس اور یورپی یونین کا مشن آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا، اس حوالے سے مشیر تجارت کا کہنا ہے کہ یورپی یونین ہمارا سب سے بڑا برآمدی شراکت دار ہے۔

یورپی یونین کی 22 ستمبر کو جی ایس پی پلس اسکیم کی مجوزہ قانون سازی شائع ہوئی، جس کے بعد پاکستان سمیت تمام ممالک کو نئی اسکیم کے تحت 32 عالمی کنونشن پر عمل کرنا ہوگا۔

وزارت تجارت نے کہا کہ پاکستان نے یورپی یونین کے دو سالہ جائزے کی رپورٹ دے دی اور یورپی یونین نے اقوام متحدہ کی 27 کنونشنز میں مزید پانچ کنونشنز کا اضافہ کیا ہے۔

- Advertisement -

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ یورپی یونین ہمارا سب سے بڑا برآمدی شراکت دار ہے اور یورپی یونین کے تمام رکن ممالک سے پاکستان کے بہترین تعلقات ہیں۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ یورپی یونین کے رکن ممالک کو زیادہ برآمدات ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس ترغیب کا چوتھا دو سالہ جائزہ جاری ہے اور حکومت کے مثبت اقدامات سے جائزے کو کامیابی سے مکمل کیا جائے گا۔

مشیر تجارت نے مزید کہا کہ نئی اسکیم میں پانچ نئے عالمی کنونشنز حکومت کی ترجیحات کے مطابق ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں