تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

سعودی دارالحکومت میں پیش آیا افسوس ناک واقعہ، ویڈیو وائرل

ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت میں دنبہ چوری کا واقعہ پیش آیا، ملزمان جانور کو گاڑی میں ڈال کر لے اڑے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں دنبہ چوری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو افراد کس طرح جانور کو گاڑی میں لے کر فرار ہوئے۔

ملزمان کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے بھی ایکشن لیا اور ایک شہری کو گرفتار کرلیا۔ ریاض پولیس نے کارروائی کے لیے سڑک پر نصب کیمرے کا سہارا لیا۔

وائرل مناظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 افراد ریاض میں ایک مقام سے دنبے کو لے کر بھاگے۔ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ ملزمان نے غیرملکی کو چکما دیا اور کسی بہانے دنبے کو گاڑی میں رکھنے کو کہا جیسے ہی اس نے ایسا کیا تو ملزمان نے فوراً گاڑی دوڑا دی اور شہری کو گراتے ہوئے رفوچکر ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے شخص کے قبضے سے منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں۔

گرفتار دونوں سعودی شہری عمر کی تیسری دہائی میں ہیں۔ گرفتار شخص کے خلاف قانونی کارروائی ہورہی ہے جب کہ اس کے ساتھی کو پکڑنے کے لیے بھی تلاش جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -