ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

دورہ سری لنکا کے لیے تربیتی کیمپ کا آج سے آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: دورہ سری لنکا کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز ہوگیا، کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، سرفراز احمد اور نسیم شاہ سمیت16 کھلاڑی شریک ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دورہ سری لنکا کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز ہوگیا ہے، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، سرفراز احمد اور نسیم شاہ سمیت 16 کھلاڑی کیمپ میں شریک ہیں۔

فاسٹ بولرحسن علی اور شان مسعود کل سے کیمپ جوائن کریں گے، زاہد محمود اور ساجد علی کو خصوصی طور پر پریکٹس کے لیے بلایا گیا ہے، تربیتی کیمپ کے سلسلے میں روزانہ دو سیشنز منعقد کیے جائیں گے۔

- Advertisement -

پہلا سیشن 9 سے ساڑھے 11 بجے تک جب کہ دوسرا سیشن ساڑھے 12 سے 3 بجے کے درمیان ہوگا، پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جمعہ تک جاری رہے گا، قومی کرکٹ ٹیم ہفتے کی رات کو دورہ سری لنکا کے لیے روانہ ہو گی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں