تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

ٹرانسجینڈر ایکٹ: سینیٹر مشتاق کی ترامیم اسلامی نظریاتی کونسل کو پیش

سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی نے ٹرانسجینڈرز ایکٹ میں سینیٹر مشتاق احمد خان کی پیش کر دہ ترامیم اسلامی نظریاتی کونسل بھجوا دیں۔

کمیٹی کے مطابق ترامیم سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل سے رائےطلب کی گئی ہے بل کی بعض شقوں کو قرآن وسنت سے متصادم قرار دیا گیا تھا۔

کمیٹی کا کہنا ہے کہ ملک میں اسلام اور احکام الٰہی کےخلاف کوئی قانون نہیں بن سکتا بل پر دیگر ترامیم بھی اسلامی نظریاتی کونسل بھجوائی جائیں گی۔

’ٹرانسجینڈرز بل پر سینیٹر مشتاق کی ترامیم کی مکمل حمایت کرتے ہیں‘

سینیٹ انسانی حقوق کمیٹی اجلاس میں سینیٹر مشتاق نے ٹرانسجینڈر ترمیمی بل 2021 پر ترامیم پیش کی تھیں۔ جماعت اسلامی کے سینیٹرمشتاق احمد نے تجویز پیش کی کہ کوئی جنس تبدیلی کیلئےنادراکےپاس جائے تو میڈیکل بورڈ فیصلہ کرے۔

سینیٹرمشتاق احمد نے کہا کہ اس قانون پر چند اعتراضات ہیں کچھ ترامیم لایا ہوں اس قانون میں آپ نے اختیار دیا کہ جینڈر تبدیل کرے، 30ہزار لوگوں نے جینڈر تبدیل کرنے کیلئےنادرا کو درخواست دی اگر کوئی جنس تبدیلی کیلئے نادرا کے پاس جائے تو میڈیکل بورڈ فیصلہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ اس قانون سے قانونِ وراثت پر اثر پڑ رہا ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے پوچھا کہ جب قانون بن رہاتھاتب اسلامی نظریاتی کونسل سےرائےلی گئی؟ جس پر سینیٹرمشتاق احمد نے کہا کہ اس وقت اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے نہیں لی گئی تھی۔

وزارت انسانی حقوق کی جانب سے ترامیم کی مخالفت کی گئی۔ وزارت انسانی حقوق نے کہا کہ معاملہ عدالت میں ہے اس قانون کو نہ چھیڑا جائے۔ اسلام آباد انتظامیہ نے ترامیم کی حمایت جب کہ خواجہ سرا نمائندگان نے مخالفت کی۔

Comments

- Advertisement -