تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ٹرانسپورٹ ابھی نہیں کھول سکتے، سندھ حکومت کا انکار

کراچی: وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے صوبے میں ٹرانسپورٹ کھولنے سے انکار کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں ٹرانسپورٹ ابھی نہیں کھول سکتے، وزیراعظم عمران خان نے صوبوں سے ٹرانسپورٹ کھولنے کی اپیل کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ نہ کھولنے کی بڑی وجہ کیسز میں اضافہ ہے، ایس او پیز پر کوئی بھی عمل نہیں کررہا، وزیراعظم نے بھی اعتراف کیا کہ لوگ ایس او پیز پر عمل نہیں کررہے۔

اویس شاہ نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کھولنے سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی میں بحث ہونی چاہئے تھی، وزیراعظم کے حکم کا احترام ہے مگر ٹرانسپورٹ نہیں کھول سکتے۔

مزید پڑھیں: کراچی:ٹرانسپورٹرز کا پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ ایس او پی کے باوجود فیکٹری مالکان اور تاجروں سمیت کوئی بھی عمل نہیں کررہا، وزیراعظم مل کر کام کریں، صوبوں کو آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا کہنا تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے پرکوئی پیش رفت نہیں ہوئی، ایس او پیز کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دی جائے۔

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ایس او پیز تیار کرنے کا وعدہ کیا تھا،پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے پرکوئی پیش رفت نہیں ہوئی،ایس او پیز کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دی جائے۔

Comments

- Advertisement -