تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عالمی وبا: پھر سے سفری پابندی کا اعلان

پیرس: فرانس نے برطانیہ کے غیر ضروری سفر کرنے پر پابندی کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں کورونا کے ریکارڈ کیسز منظر عام پر آنے کے بعد فرانس نے اپنے شہریوں‌ کے غیر ضروری سفر کرنے پر پابندی لگائی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فرانس نے برطانیہ سے غیر ضروری آمد ورفت معطل کردیا۔

مذکورہ پابندی کا اطلاق جمعے کی رات سے ہوگا۔ فرانسیسی حکومت کا کہنا ہے کہ فرانس سے لوگ سیاحت اور کام کے لیے برطانیہ سفر نہیں کرسکیں گے۔

برطانیہ میں کورونا وبا کے آغاز سے اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ ایک دن میں78 ہزار610 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 165 افراد جان سے گئے۔

مجموعی کیسز میں سے 60 فیصد اومیکرون کے ہیں۔ برطانوی وزیرِ صحت ساجد جاوید اور برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے شہریوں کو بوسٹر شاٹس لگوانے کا کہا ہے۔

خیال رہے کہ اومی کرون وائرس 77 ممالک تک پہنچ گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -